لاہور: نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں آج دوبارہ طلب کرلیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے لیگی رہنما کو دستاویزات سمیت آج بلا رکھا ہے۔ نیب نے اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف یواے ای میں 2004 سے 2018 تک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے۔ نیب نے ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بنک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقم کس چینل کے ذریعے پاکستان منتقل کی گئی تفصیلات بتائی جائیں، بطور کنسلٹنٹ کمپنی کی جانب سے کیا کیا سہولیات ملیں، کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لائیں، اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی تفصیلات بتائی جائیں۔