انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ انگلش کھلاڑی این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 16 نومبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کیپ ٹاون کی اڑان بھرے گی۔ پروگرام کے مطابق بند دروازوں میں ہونے والی سیریز کا آغاز 27 نومبر کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 نومبر کو رکھا گیا ہے اور تیسرا میچ یکم دسمبر کو طے ہے جب کہ 3 ایک روزہ میچز 9،6،4، دسمبر کو کھیلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوران انگلینڈ کا کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنےکا پہلا تجربہ ہوگا۔