فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 918 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح 10گرام سونے کی قدر 429 روپے کے اضافے کے ساتھ99 ہزار623 روپے ہوگئی ہے۔