منڈی بہاؤ الدین، زمین کے تنازع پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق،4 شدید زخمی

منڈی بہاؤ الدین: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے علاقے چیلیانوالہ کے قریب زمین کا تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چار شدید زخمی ہوگ ئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جاں بحق ہونے والے ارسلان، ریاض، عمران جنازے سے واپس آ رہے تھے، زخمی ہونے والوں میں چودھری صدف، وقاص، قاسم اور کاشف شامل ہیں۔