عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن

لاہور: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہیں ، مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ،بجٹ سرپلس میں رہا، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہورہا ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ بڑھ رہی ہے، روپےکی قدرمیں اضافہ ہورہاہے، زر مبادلہ کےذخائر بڑھ رہےہیں اورقرضوں میں کمی آرہی ہے جبکہ محصولات میں اضافہ،آئی پی پی کیساتھ مذاکرات ہوئے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کوروناسےکامیابی سےنمٹنا،میگامعاشی پیکجزدئیےگئے، تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ،سیمنٹ اوراسٹیل کی فروخت بڑھی ، بر آمدات میں اضافہ ہوا،کامیاب سفارتکاری ہوئی جبکہ اینٹی منی لانڈرنگ اورایف اےٹی ایف سےمتعلق بلزکی منظوری ہوئی اور ترسیلات زرمیں اضافہ،گاڑیوں ،موٹرسائیکل کی فروخت میں اضافہ ہوا۔