اٹک: دورانِ ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

اٹک: (کوہ نور نیوز) ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کرنے والےتین رکنی بین الصوبائی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل چھینا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل اور گاڑی کی چابی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان کا تعلق اٹک کی تحصیل جنڈ سے ہے، ملزمان میں محمد ادریس خٹک، بابر نصیر گجر اور امجد علی گجر شامل ہے۔ ملزمان کی شناخت گواہان نے کرلی ہے، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی وار داتیں کی ہیں۔