مریم نواز شریف “شیر جوان فورس” کی تشکیل کیلئے طلبہ سے ملاقاتیں کرینگی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) مریم نواز شریف “شیرجوان” کے نام سے فورس کی تشکیل کیلئے کوئٹہ جلسہ کے بعد مختلف یونیورسٹیوں، کالجز اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات سے ملاقاتیں کریں گی۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماﺅں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کیساتھ رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملاقاتوں کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔ مریم نواز وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں رائیونڈ میں ظہرانہ بھی دیں گی جس میں دونوں اطراف کے خاندان کے افراد شریک ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کیلئے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں ‘’شیر جوان فورس’’ میں شمولیت کی دعوت دیں گی۔