گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے، متنازعہ نہ بنایاجائے:شہباز گل

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آبادکا دورہ کرتے ہیں۔ان کاآج کا دورہ بھی معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ خیال رہے کچھ دیر قبل میڈیا پر خبر چلی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔تاہم ڈاکٹر شہبازگل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ معمول کے مطابق ہے۔