مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی افغان مسئلےکا حل ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم سےسربراہ حزبِ اسلامی افغانستان گلبدین حکمت یار کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان سےقریبی تعاون کے عزم کا اعادہ اور افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کےتعلقات تاریخی ہیں، پاکستان افغان عوام کواپنابھائی سمجھتاہے، پاکستان اورخطےمیں استحکام افغان امن عمل سےمنسلک ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا افغانستان تنازعےکافوجی حل نہیں، مفاہمتی عمل اور مذاکرات ہی مسئلےکا حل ہے، انٹرا افغان مذاکرات نے افغان قیادت کو دیرپاامن کا موقع دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پاکستان نےمثبت کردار ادا کیا امیدہےافغان جماعتیں سیاسی استحکام کےلئےکام کریں گی