ابھی ایک جلسہ ہوا اور تم گھبرانا شروع ہوگئے : مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ گزشتہ روز ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی اور شکست کا ماتم کررہا تھا، ابھی ایک جلسہ ہوا اور اس نے گھبرانا شروع کردیا۔ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے جتنی محبتیں مجھ پر نچھاور کیں، پوری زندگی اس محبت کا قرض ادا نہیں کرسکوں، انشاءاللہ کراچی سے رفاقت پوری زندگی نبھاؤں گی۔ عمران خان ایک ہی جلسے میں دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں: مریم نواز کا خطاب جاری مریم نواز کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی اور شکست کا ماتم کررہا تھا، ابھی ایک جلسہ ہوا اور تم گھبرانا شروع ہوگئے، ایک ہی جلسے میں دماغی توازن کھو بیٹھے ہو، وزیراعظم کی کرسی کی ہی لاج رکھ لی ہوتی، تقریر کے ایک ایک لفظ اور آپ کی حرکات سکنات سے خوف جھلک رہا تھا اور یہی خوف آپ کے چہرے پر قوم دیکھنا چاہتی ہے۔ رہنما ن لیگ کاکہنا تھاکہ نواز شریف نے دھرنے میں پریشر نہیں لیا،تمہیں حسرت رہے گی نواز شریف نے کیوں تقریر میں تمہارا نام نہیں لیا،کیوں کہ بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں ہے، آپ پہلے تابعدار ملازم تھے اب وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہو۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کےنام لینا پسد نہیں کرتیں اور نہ ہی اسے وزیراعظم تسلیم کیا ہے،مجھے کہا کہ بچی ہے اور نانی ہے، میں دو بچوں کی نانی ہوں اور فخر کرتی ہوں، یہ بہت خوبصورت رشتہ ہے، آپ نے یہ بات کرکے مقدس رشتے کی توہین کی ہے۔ مریم نواز کس کی گاڑی میں کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہوئیں؟ ان کاکہنا تھا کہ بلاول بڑی بہن کی طرح میری عزت کرتا ہے،وقت آئے گا کہ الیکشن میں ہم حریف ہوں گے لیکن آپ کی طرح دشمن نہیں ہوں گے،بلاول سے کہا کہ آؤ مل کر وعدہ کریں، ہم انتخابی میدان میں لڑیں گے لیکن آپس میں نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گوجرانوالا میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی تقریر سے آپے سے باہر ہوگئے، اس تقریر کو نشر کرنے پر پابندی تھی، گوجرانوالا جلسے کے اشتہار میں نواز شریف کا چہرے ہٹانے کا کہا گیا،اتنے بزدل اور گھبراگئے ہو کہ نواز شریف کی تقریر نہیں سناسکتے تو اس پر تبصرے کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، تقریر ٹی وی پر نہیں چلی تو کیا چھپ چھپ کر تقریر سن رہے تھے۔ مریم کا کہنا تھا کہ کون نہیں جانتا کہ قومی احتساب بیورو(نیب) عمران خان کے اشارے پر کام کرتی ہے، نیب ہی نہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور دیگر ادارے آپ کے قبضے میں ہیں۔