پی ٹی آئی رہنما کا مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر لیگی رہنماؤں پر مقدمے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوادیے ان کے اس عمل پر وفاقی وزراء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی راجا راظہر کا کہنا تھا کہ مزارقائدکےتقدس کی پامالی پر ن لیگی رہنماؤں پرمقدمہ درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔