باغ جناح کراچی میں پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ شروع،مرکزی قیادت سٹیج پر موجود

کراچی(کوہ نور نیوز)کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کی جماعتوں کے دوسرے جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اپوزیشن جماعتوں کے تمام مرکزی رہنما سٹیج پر موجودہیں جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں پی ڈی ایم کا دوسرا بڑا پاور شروع ہو چکا ہے،پی ڈی ڈیم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،بلاول بھٹو زرداری ،شاہد خاقان عباسی ،مریم نواز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،احسن اقبال،سابق گورنر سندھ محمد زبیر،سینیٹر شیری رحمان،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی تمام مرکزی قیادت سٹیج پر پہنچ چکی ہے جبکہ تلاوت قرآن پاک کے بعد مرکزی رہنماؤں کی تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے،جلسہ کے آغاز میں تلاوت قرآن پاک کے بعد شہداءکارساز کے لیے دعا کی گئی اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کئی منٹ تک "گو نیازی گو " کے نعرے لگائے گئے ،پنڈال میں تمام پارٹیوں کے کارکنان کی بڑی تعداد میں اپنے اپنے پارٹی پرچموں کے ساتھ موجود ہیں ۔کراچی جلسہ سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نوازجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ بلاول بھٹو سٹیج پر پہنچے تو انہوں نے ماسک لگا رکھا تھا جبکہ دیگر رہنما بغیر ماسک کے سٹیج پر داخل ہوئے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سٹیج پر کھڑے ہوکرشرکاءکوہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔ ''نوازشریف کےبیانیےسےمسلم لیگ ن کےلوگوں کوسیکیورٹی کامسئلہ ہوسکتا ہے،، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے متنبہ کردیا کراچی جلسہ کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری شہر قائد میں تعینات ہیں جبکہ پنڈال میں داخلے کے لئے واک تھرو گیٹ نصب ہیں اور شرکائے جلسہ کو مکمل تلاشی کے بعد پنڈال میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے