" ہم عوام کی ترجمانی صحیح طرح سے نہیں کرسکے"

کراچی (کوہ نور نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی ترجمانی صحیح طرح سے نہیں کرسکے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کراچی نے جس طرح استقبال کیا وہ یاد رہے گا، حکومتیں عوام کی مرضی سےآنی اورجانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سےہرطبقہ متاثر ہے، ہم عوام کی ترجمانی صحیح طرح سے نہیں کرسکے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے پی ڈی ایم بنی ہے۔ خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر بعد شہر قائد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کا دوسرا جلسہ ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے مریم نواز سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنما کراچی پہنچ چکے ہیں۔