موٹر سائیکل کی ایک ٹکر نے ہونڈا سٹی گاڑی کا حشر نشر کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں بیچی جانے والی کاروں کی کوالٹی پر ہمیشہ سے ہی سوالات اٹھتے رہے ہیں، لاکھوں روپے کی ان گاڑیوں کی ناپائیداری اور ناقص حفاظتی نظام قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا رہا ہے، پاکستان میں گاڑیوں کا معیار کیسا ہے؟ اس کو سمجھنے کیلئے یہ ویڈیو ہی کافی ہے۔ منور یوسفزئی نامی ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہونڈا سٹی کار کے حادثے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 125 موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد لاکھوں روپے کی مہنگی ترین اس گاڑی کا کیا حشر ہوچکا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کار اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے سے ٹکر نہیں ہوئی بلکہ کار نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری ہے، یعنی گاڑی کیلئے ٹکرانے کی شدت کم تھی اور نقصان کم ہونا چاہیے تھا لیکن ہونڈا سٹی تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ اسی ہونڈا کمپنی کا 125 موٹرسائیکل بالکل ٹھیک ٹھاک کھڑا ہے