ایران پر عائد اسلحے کی خرید و فروخت کی پابندی ختم

ایران: (کوہ نور نیوز) ایٹمی ڈیل کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کی مدت ختم ہو گئی۔ 2015 کی ایٹمی ڈیل کے تحت اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر اسلحے کی خریدو فروخت پر پابندیوں کی مدت 5 سال بعد ختم ہونی تھی۔ ایران کا کہنا ہےکہ وہ اسلحہ خریدنے اور بیچنےکے لیے تیار ہے، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کہتے ہیں کہ امریکا ڈیل سے یکطرفہ الگ ہو کر تنہا رہ گیا۔