جیسنڈا کے طرز عمل نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا کے طرز عمل نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے نیوزی لینڈ کے الیکشن 2020ء کے دوران جیسنڈا آرڈرن کو جیت پر مبارکباد دی وزیراعظم نے مزید لکھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کومزیدتقویت دینےکےخواہاں ہیں۔ جیسنڈا کے طرز عمل نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے۔