فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، آج ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 99 ہزار 151 روپے ہو گئی ہے۔