کراچی: کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جاں بحق

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی صنعتی علاقے نورس چورنگی میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔