پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں پہلا پاور شو،مریم، بلاول، فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے

گوجرانوالہ: (کوہ نور نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا گوجرانوالہ میں میدان سج گیا ہے. پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ سٹیڈیم میں قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ سٹیڈیم کے چاروں اطراف پی ڈی ایم کے قائدین کے بڑے بڑے فلیکسز آویزاں ہیں جبکہ جلسہ گاہ آنے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 32 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کیے گئے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ انہوں نے عوامی مسائل، پاکستان کی معاشی صورتحال، مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔