اداکارہ ماہرہ خان نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کا خوبصورت قول شیئر کر دیا

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے خواتین سے متعلق بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا قول شیئر کر دیا۔ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی تصاویئر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ اپنے پیغام میں انھوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواتین سے متعلق قول بھی شیئر کیا۔ اپنے قول میں قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پر نہیں پہنچ سکتی جب تک آپ کی خواتین آپ کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹریلر کی ریلیز سے پہلے ہی ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں کیونکہ وہ خود بھی اسے دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔