سٹاک مارکیٹ پر سیاسی اثرات: انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 95.52 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سربراہی میں گیارہ جماعتیں گوجرانوالہ میں اپنا پہلا جلسہ کر رہی ہیں، گزشتہ چند روز سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے، انویسٹرز دیکھو اور انتظار کرو کو ترجیح دے رہے ہیں۔ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 95.52 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 40164.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔جبکہ 100 انڈیکس میں 0.24 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 15 کروڑ 54 لاکھ 55 ہزار 395 شیئرز کا لین دین ہوا۔