ترسیلات زر کے اثرات، امریکی ڈالر مزید 37 پیسے سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 37 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 162 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 62 پیسے گری تھی اور قیمت 162 روپے 86 پیسے ہو گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی زبردست آمد کے بعد ملکی کرنسی تگڑی ہو رہی ہے جس کے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں جس کے باعث ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈالر ساڑھے تین فیصد سستا ہو چکا ہے، اسی عرصے کے دوران ملکی امریکی کرنسی تقریب چھ ماہ روپے سستا ہوچکی ہے۔