نواز شریف کی ہدایت پر احسن اقبال کا عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنیکا سرکلر جاری

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) احسن اقبال نے عسکری قیادت سے ملاقات نہ کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔ لیگی رہنما نے سرکلر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیا کوئی بھی شخص یا وفد عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا، قومی مفاد اور آئین میں رہتے ہوئے ضرورت ہوئی تو پارٹی قائد سے اجازت لے کر ملاقات ہو سکے گی، علیحدگی سے ملاقات کرنے پر قیاس آرائیاں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کو روکنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارا ایجنڈہ قومی مفاد ہے، نواز شریف کی اے پی سی کی تقریر کو پذیرائی ملی، کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اسی بیانیہ کو لے کر چلنا ہوگا کیونکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمیں اپنے بیانیہ پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی ملے گی۔