لاہور رنگ روڈ زیادتی کیس میں پیشرفت، متاثرہ خاتون پولیس کو بیان دینے پر راضی

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور رنگ روڈ زیادتی کیس میں 20 روز بعد اہم پیش رفت، پولیس متاثرہ خاتون کو بیان دینے پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون ابتدائی بیان بذریعہ ٹیلی فون دے گی، متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کیساتھ لف ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی، دوران ٹرائل متاثرہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ 20 روز بعد مرکزی ملزم عابد ملہی اب بھی پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم اب بھی پنجاب کی حدود میں ہے، ملزم بھکاری اور مزدور کے روپ میں ہو سکتا ہے۔