نوازشریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف ن لیگ کا ایکشن

لاہور: (کوہ نور نیوز) نواز شریف کا بیانیہ ماننے سے انکار کرنے والے لیگی ایم پی اے مشکل میں پھنس گئے۔پارٹی نے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ ن لیگ نےجلیل شرقپوری سے7روزمیں تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ پارٹی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 7دن میں جواب نہ دیا تو رکنیت معطلی پرالیکشن کمیشن جائیں گے۔ پنجاب کے شہر شیخوپورہ سے منتخب ہونے والے ن لیگی ایم پی اے جلیل شرق پوری نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کردیا تھا۔ ن لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پارٹی میں بڑی تعداد میں رہنما نواز شریف اور مریم نواز کے موقف کے مخالف ہیں۔ میاں جلیل شرق پوری نے کہا کہ نواز شریف کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے، ملکی اداروں کے خلاف بیانات ملکی مفاد میں ہر گز نہیں ہوسکتے، نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔