ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ستمبر کے مہینے میں اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 6000 روپے تک کمی ہوچکی ہے۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےکم ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 11 ہزار 400 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قدر 342 روپے کم ہوکر 95 ہزار 508 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 1862 ڈالر فی اونس ہے۔