عمران اشرف کی نئے کردار کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) اداکار عمران اشرف نے اپنے نئے کردار کی کامیابی کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل کر دی۔ عمران اشرف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بڑے عرصے بعد بڑی ذمہ داری والا کردار کر رہا ہوں خوف میں بھی ہوں اور مزہ بھی آرہا ہے ۔ سکرپٹ بڑا جاندار ہے اور ہدایت کار بھی پوری محنت سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ ان کے مداح ان سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہیں ایک اچھا کردار کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے اس کردار کو کرنے کی حامی بھری ہے۔ اداکار عمران اشرف نے کہا کہ وہ محنت سے کام کر رہے ہیں اب مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ ان کیلئے دعا کریں کہ وہ ان کے معیار پر پورا اتریں۔