زمبابوے کیخلاف سیریز، مصباح کا ٹیم میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا عندیہ

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں، ورلڈکپ کوالیفکیشن کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے ٹیم میں زیادہ اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ مہمان زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اپنا پلان بتا تے ہوئے کہا کہ کمزور ٹیم کو آسان ہدف نہیں لیں، زمبابوے کے خلاف سیریز ورلڈکپ کوالیفکیشن کے لیے بہت اہم اس لیے اسے جتینے کی کوشش کریں گے، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کریں گے۔