کراچی: سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں ظہیر عالم عرف بابو عرف عرف وکی اور خالد حسین عرف شیرا شامل ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نے یکم یکم مارچ کو دن دیہاڑے ایک برقعہ پوش خاتون سے پرس چھینا اور فرار ہوگئے تھے.واردات کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی.سی سی ٹی وی فٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے.گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا