‘وزیراعظم پھرکشمیر کے سفیر اور عالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے’

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک مرتبہ پھر کشمیر کے سفیر اور عالم اسلام کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے یو این جنرل اسمبلی خطاب پر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک دفعہ پھر دنیا کے سامنے دہشتگردمودی کو بے نقاب کیا وزیراعظم نےمسلمانوں کی دل آزاری، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پربات کی۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطینیوں کے حقوق پر دو ٹوک موؤقف اپنایا، وزیراعظم نے عالم اسلام کی بہترین نمائندگی کی، پوری قوم،مظلوم کشمیری و فلسطینی کہہ رہے ہیں شکریہ عمران خان۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی افادیت اقوام عالم کے سامنے رکھی ہے، وزیراعظم نےمنی لانڈرنگ کے تباہ کن نتائج پر بھی دنیا کو جھنجھوڑا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے، سیکیورٹی کونسل نے گزشتہ سال 3 بار کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔