انسانی قد سے بڑے چوہے نے میکسیکو میں تھرتھلی مچا دی

میکسیکو سٹی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) میکسیکو میں گٹرلائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا نکل آیا جسے دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے نکاسی آب کی مین لائن بند ہوگئی جسے کی صفائی کیلئے گٹر لائن میں متعلقہ محکمے کے اہلکار اترے تو وہاں دیو قامت چیز دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تاہم تیز لائٹس کا انتظام کرنے پر عملے کا خوف دور ہو گیا۔ صفائی عملے نے جہاں گٹر لائن سے 22ٹن گندگی نکالی وہیں اس میں ایک انسانی قد سے بڑا چوہا بھی شامل تھا جودیکھنے میں بالکل اصلی لگتاہے لیکن دراصل وہ روئی سے بھراہواایک کھلونا چوہا تھا ۔ایک خاتون نے کچھ عرصہ قبل اس چوہے کے گم ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی جو اب گٹر لائن سے برآمد ہوا ہے۔