بھارت: متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر مودی کے غنڈوں کا بدترین تشدد

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر بی جے پی کے غنڈوں نے مودی کے کہنے پر چڑھائی کردی، بھارتی وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ پارٹی ورکر کسانوں کو نیا قانون سمجھائیں، ورکروں نے گلی گلی ڈنڈے برسا کر کسانوں کو سمجھانا شروع کر دیا۔ نئی دہلی کے سنگھاسن پر گجرات کے ڈان کا چھٹا سال اقلیت مکاؤ مہم کے بعد مودی سرکار کی کسان مکاؤ مہم کامیابی سے جاری کسانوں سے متعلق متنازع قانون پاس کروایا تو کسان سڑکوں پر نکل آئے۔ مودی کو یہ حرکت نا گوار گزری،اپنے کارکنوں کو حکم دیا کہ جا کر کسانوں کو نیا قانون سمجھائیں۔ حکم ملتے ہی بے جی پی کے ڈنڈا بردار ورکرز کسانوں کو سمجھانے پہنچ گئے، وحشیانہ تشدد کیا، سروں پر ڈنڈے برسائے۔ غریبوں پر ذرا رحم نہ آیا، پولیس غنڈوں کی سہولت کار بنی رہی، اس سے پہلے کسان کش قانون پاس کروانے پر یونین منسٹر برائے زراعت ہرسمرت کور بیدی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔