کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیے۔ انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن چودھری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز کے نام منور اور وسیم عرف کمانڈر ہیں، ملزمان کا ٹارگٹ کلنگ کی 18سے زائد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان 5بارجیل جاچکے ہیں، ملزمان نے قتل کی تمام وارداتیں پاک کالونی کے سیکٹر انچارج سرورعرف دلاور کے حکم پر کیں، ملزمان نے 3 پولیس اہلکاروں اور 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز ایجوکیشن کو قتل کیا، ملزمان 1995سے لیکر اب تک بنگلوں میں سینکڑوں وارداتیں کرچکے ہیں۔