کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ : خواتین کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کی سیاسی بنیاد پرتقسیم نہیں کی جائے گی ، ماضی میں نوجوانوں کو وسائل تک رسائی نہ تھی، کاروبارمیں آسانی کیلئے ماضی کی حکومتوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے، پی ٹی آئی حکومت نے آسان کاروبارکیلئے بے شمار اقدامات کئے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا، 100ارب کے کامیاب جوان پروگرام میں 25ارب خواتین کیلئے ہیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10لاکھ نوجوانوں کوروزگارملےگا، حکومت نے مزید پانچ ارب روپے کے قرضوں کیلئے رقم کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں، وزیراعظم چاہتےہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے۔