امریکی ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کی قیمت 166 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 26 پیسے ہو گئی ہے۔