پشاور: پولیس نے کار سے اسلحہ اورکارتوس برآمد کر لیے، ملزم گرفتار

پشاور: (کوہ نور نیوز) پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں ناکہ بندی کے دوران ایک کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا، اسلحے میں 278 پستول، 40 بندوقیں اور5 ہزار کارتوس شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک سمگلر کو گرفتارکیا گیا جس کا تعلق ملاکنڈ سے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔