اسلام آباد میں‌ بھی زیادتی کا دلخراش واقعہ، جنسی درندہ ایک گھنٹہ تک تشدد بھی کرتا رہا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم ایک گھنٹے تک خاتون پر تشدد کرتا رہا۔ اسلام آباد میں ایک اور سفاک شخص نے خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کار دکھانے خاتون کے گھر آیا تھا اور اسے اکیلا پا کر جرم کا ارتکاب کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ گھریلو استعمال کیلئے کار لینا چاہتی تھی، خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کے مطابق ملزم نعیم ایک گھنٹے تک وحشیانہ تشدد بھی کرتا رہا۔