کوئٹہ: ائرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

کوئٹہ: (کوہ نور نیوز) کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے 40 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر پنجگور سے آنے والے ٹرک کی تلاشی لی گئی، ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایرانی ڈیزل برآمد ہوا، ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل پنجگور سے کوئٹہ اور پھر پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا۔ برآمد کیے گئے ایرانی ڈیزل کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ محکمہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔ سمگلرز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔