لاہور میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور : (کوہ نور نیوز) لاہور کے چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل نے ملزم ذیشان کو بار بار سگریٹ مانگنے پر گولی مار کر زخمی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ذیشان کو بجلی چوری کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا، زخمی کو اسپتال منتقل کرکے ملزم اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔