لاہور: آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کے لیے عرق گلاب کا اسپرے

لاہور: (کوہ نور نیوز) آلائشوں کے تعفن کو ختم کرنے کے لیے بعض علاقوں میں عرق گلاب کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق عرق گلاب کا اسپرے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی طرف سے کیا جارہا ہے جس میں لکشمی چوک، راج گڑھ، مزنگ،گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، سمن آباد، عثمانی روڈ، کالج روڈ، گرومانگٹ روڈ اور جوہر ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے جب کہ 1500 لیٹر عرق گلاب سے شہر میں چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔