اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (سٹی 85، ایئرپورٹ 09)، منگلا 54، اٹک 45، نارووال 44، جوہرآباد 38، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 38، ایئرپورٹ 10، گولڑہ 02)، جہلم 27، راولپنڈی (شمس آباد 18، چکلالہ 03) ، مری 13، گجرات 09، لاہور(سٹی 08، ایئرپورٹ 02)، حافظ آباد 07، خیبرپختونخوا میں کاکول 49، چیراٹ 30، مالم جبہ 19، دیر 11، بالاکوٹ 08، پاراچنار 04، کالام01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 23، مظفرآباد (سٹی 07 ، ایئرپورٹ 04)، راولاکوٹ 09، کوٹلی 02، گلگت بلتستان میں سکردو 03، استور 02،بگر وٹ 01 اور بلوچستان میں ژوب05 اور لسبیلہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی45، دادو 44 اورروہڑی، سکھر اورنو کنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔