مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان کی عیدالاضحیٰ کے موقع پرشہریوں کو وباء کے حوالہ سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) پارلیمانی امورکیلئے وزیراعظم کے مشیرڈاکٹربابراعوان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرشہریوں کو وباء کے حوالہ سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے قوم کوعیدالاضحیٰ منانے اورقربانی کرنے والوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہم وطنوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ایس اوپیز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاصلہ رکھ کر اورماسک پہن کر وباء سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے پیغام کے آخرمیں ایک شعربھی شئیرکیا۔