مئیراسلام آباد کا عیدالاضحیٰ کے موقع پرشہرمیں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسلام آباد کے مئیرشیخ انصرعزیز نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پرشہرمیں صفائی کیلئے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔وہ آج شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پہ ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی، ممبر ایم سی آئی فرزانہ کوثر، ڈائریکٹر سینیٹیشن سردار خان زمری اور ترجمان ایم سی آئی محسن شیرازی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں کی آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے ایم سی آئی نے 40 مقامات پر گڑھے کھدوائے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلام آباد کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ آلائشوں کو بہترین طریقہ کار سے تلف کیا جا سکے اور شہریوں کو پریشانی نہ ہوں ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں قربانی کے تینوں دن شعبہ سینیٹیشن اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن اور وٹس ایپ نمبر بھی متعارف کروایا ہے، کل سینیٹیشن کا عملہ شہر کی تمام گرین بیلٹس کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ تینوں دن شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرتا رہوں گا۔