صادق آباد: قصائی تنازع پر رشتہ داروں میں لڑائی، پولیس انسپکٹر سمیت 4 زخمی

رحیم یار خان: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق بکرے کو زبح کرنے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے ٹلو بنگلہ چک نمبر 199 میں پیش آیا۔ چچا کا بکرا پہلے ذبح کرنے پر بھتیجے اور چچا کے درمیان لڑائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران پولیس انسپکٹر سرفراز تارڑ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، زخمی پولیس انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔ جسے طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں زخمی دیگر 3 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس انسپکٹر ایس پی آفس کے کمپلینٹ سیل میں تعینات ہیں۔