فٹبال سوئس سپر لیگ، سینٹ گیلن نے زیمیکس کو پچھاڑ دیا

یپرس: (کوہ نور نیوز) فٹبال سوئس سپر لیگ میں گول گول اور گول گونج پڑ گئی، سینٹ گیلن نے حریف زیمیکس کو چھ صفر سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سوئٹزرلینڈ میں فٹبال کا یکطرفہ مقابلہ ہوا، سینٹ گیلن نے تیسرے ہی منٹ برتری حاصل کی، سیڈرک اِٹن نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی۔ میچ کے کے دوران فاتح ٹیم نے مزید تین گولز سے سکور چھ صفر تک پہنچا دیا، خالی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی پرجوش ہو گئے۔