انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی شاہینوں نے مانچسٹر کے لیےاڑان بھر لی

مانچسٹر: (کوہ نور نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا امتحان قریب آنے لگا، عید کی خوشیوں کے بعد قومی شاہینوں نے مانچسٹر کے لیےاڑان بھر لی، کل سے روٹین کی پریکٹس شروع ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گا جس کی تیاریاں تیز کرنے کے لیے قومی کھلاڑی مانچسٹر پہنچیں گے، اتوار سے سخت جان پریکٹس سیشنز ہوں گے۔ بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کو فائنل کرنے کے لیے کوچز کا امتحان جاری ہے،، اگلے تین روز تک نیٹ پریکٹس میں کھلاڑی پسینہ بہائیں، موسم اور کنڈیشنز سے مزید واقفیت کے بعد قومی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔