سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 750روپے کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 750روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 23 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر فی اونس ہے۔