99 سالہ روبینہ آستی کیلئے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ کا اعزاز

واشنگٹن: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون روبینہ آستی نے دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے 2 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں، ان کا پہلا ریکارڈ دنیا کی بزرگ ترین پائلٹ ہونے کا ہے جبکہ دوسرا جہاز اڑانے کی تربیت دینے کا ریکارڈ قائم کیا ۔ 99 سالہ خاتون روبینہ آستی نے ایک روز قبل نیکسٹ جین فلائٹ اکیڈمی میں اپنی زندگی کی آخری تربیتی پرواز اڑائی۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں لوگوں کو زمین سے اڑنے کا تجربہ کروانا بہت اچھا لگتا ہے۔