روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعۃ المبارک کو عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث جمعرات کاروباری روز کا آخری دن تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈ الر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 45 سے بڑھ کر 166 روپے 78 پیسے ہو گئی تھی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہوا تھا، جس کے بعد 166 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جبکہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر 39 پیسے سستا ہوا تھا۔