کراچی: ایئر پورٹ پولیس کی کارروائی، چوری کر کے فرار ہونیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی میں ائیرپورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران شہری کے گھر سے چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزم گرفتار ملزمان سے چوری کی رقم برآمد کی گئیں۔ دونوں ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔